26 جون 2014 - 08:26
یوکرین کی سابق وزیراعظم یولیا تیموشنکو بری

روس کے ساتھ گیس سمجھوتے کے حوالے سے یوکرین کی سابق وزیراعظم یولیا تیموشنکو کو تمام الزامات سے بری کردیا گیا۔

ابنا: ذرائع کے مطابق کی یف کی ایک عدالت نے روس کے ساتھ گیس سمجھوتے کے حوالے سے یوکرین کے سابق وزیراعظم یولیا تیموشنکوکو ان پر عائد کردہ تمام الزامات سے بری کردیا ہے۔عدالت نے کہا ہے کہ سنہ دو ہزار نو سے سنہ دو ہزار انّیس تک کیلئے ان کے دور اقتدار میں گیس کی خریداری کا طے پانے والا سمجھوتہ کسی بھی اعتبار سے اقتدار سے غلط فائدہ اٹھائے جانے کا مصداق نہیں ہے۔تیموشنکو کو سنہ دو ہزار گیارہ میں گیس کے اس سمجھوتے سے ذاتی مفادات کیلئے اقتدار سے غلط فائدہ اٹھائے جانے کے جرم میں سات برس کی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

.......

/169